کراچی (ناسک نیوز)ایڈمنسٹریٹر گڈاپ ٹاون لطیف لودھی نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں صفائی ستھرائی کے کاموں میں مزید تیزی لائی جائے تاکہ روزہ داروں کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے اس دوران صفائی کے حوالے سے مساجد ،امام بارگاہوں ،تراویح کے مقامات کے اطراف صفائی ستھرائی پر خصوصی توجہ دی جائے،رمضان میں ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لےے تجاوزات سے گریز کیا جائے ۔ان خیالات کا اظہار گڈاپ ٹاﺅن کے ایڈمنسٹریٹر اسفاق احمد ملاح نے افسران کے ہمراہ رمضا ن المبارک کے حوالے سے خصوصی اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ایڈمنسٹریٹر گڈاپ ٹاو¿ن اشفاق احمد ملاح نے کہا کہ ٹاون کو صاف ستھرا رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔اور پھر رمضان المبارک کے مہینے میں یہ ذمہ داری مزید بڑھ جاتی ہے۔کیوں کہ یہ مہینہ اللہ تعالیٰ کی خوشنودی حاصل کرنے کا مہینہ ہے۔ اس میں روزے داروں کو بہترین سہولیات فراہم کرنا کسی طور پر عبادت سے کم نہیں ہے۔

No comments:
Post a Comment