اور نہ مسکین کو کھانا کھلانے کی ترغیب دیتا تھا
اللہ کے نام سے جو بے انتہا مہربان اورنہایت رحم والا ہے
 |
Add caption
|
اور جس کا نامہ اعمال اس کے بائیں ہاتھ میں دیا جائے گا وہ کہے گا ” کاش میرا اعمال نامہ مجھے نہ دیا گیا ہوتا اور میں نہ جانتا کہ میرا حساب کیاہے۔ کاش میری وہی موت(جو دنیا میں آئی تھی) فیصلہ کن ہوتی۔ آج میرا مال میرے کچھ کام نہ آیا۔ میرا سارا اقتدار ختم ہوگیا “۔حکم ہوگا‘ پکڑو اسے اور اس کی گردن میں طوق ڈال دو‘ پھر اسے جہنم میں جھونک دو‘ پھر اس کو ستر ہاتھ لمبی زنجیر میں جکڑدو‘ یہ نہ اللہ بزرگ و برترپر ایمان لاتاتھا اور نہ مسکین کو کھانا کھلانے کی ترغیب دیتا تھا۔ لہٰذا آج یہاں اس کا کوئی یار غم خوار ہے اور نہ زخموں کے دھوون کے سوا اس کے لیے کوئی کھانا‘ جسے خطاکاروں کے سوا کوئی نہیں کھاتا۔( الحاقہ25-37:)
No comments:
Post a Comment