پاکستان کی سب سے بڑی اور منظم این جی اوز الخدمت فاونڈیشن پاکستان ہے ‘جسے دنیا بھر دیانت داراور مخلص این جی اوز کی حیثیت سے جانا جاتاہے ۔اور پاکستان کے عوام و خواص اس پر بھر پور اعتماد کرتے ہیں ۔الخدمت فاونڈیشن کے صدر نعمت اللہ خان نے اس کی کارکر دگی بہتر سے بنانے کے لیے اسے صوبائی سطحوں منظم کیا ہواہے ۔یہی وجہ ہے کہ الخدمت فاونڈیشن سندھ نے رورل سندھ کی غریب عوام کی بہلائی کے لیے بہت سے پروجیکٹ شروع کیے ہوئے ہیں ۔الخدمت نے 2010ءکی بارش اور سیلاب سے متاثرہ عوام کی خدمت جاری رکھی ہوئی تھی کہ حالیہ اگست ‘ستمبر2011ءمیں ہونے والی بارشوں اورسیلاب نے یہاں کی عوام کواور زیادہ لاغر اور مجبور کردیاہے۔ الخدمت فاونڈیشن سندھ کے تحت متاثرہ علاقوں کنری ،سامارو ، سامارو روڈ اورنہٹو ‘عمر کوٹ‘بدین‘قنبر شہداد کوٹ اور دیگر علاقوں کی کھلے آسمان تلے بڑی بے یارومددگار عوام میں خیمے ،پکا ہوا کھانا‘ خشک راشن ، کپڑے‘مچھر دانیاں‘ترپال‘پینے کا صاف پانی‘پانی صاف کرنے کی گولیان اور دیگر ضروریات زندگی کا سامان تسلسل کے ساتھ تقسیم کیا جارہاہے۔ اس کے علاوہ فری میڈیکل کیمپ‘فری ادویات اور ایمبولینس کی سہولیات سے عوام مستفید ہورہے ہیں۔ الخدمت فاونڈیشن مصیبت کی اس گھڑی میں اپنے بھائیوں کے دکھ درد میں برابر کی شریک ہے اور متاثرین کی ہر ممکن امداد جاری رکھے ہوئے ہے۔ لاکھوں انسان بے یارو مدد گار حیوانوں کی سی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ الخدمت فاونڈیشن ”عوام کی خدمت دیانت کے ساتھ“ کے نعرے پر مصروف عمل ہے۔ الخدمت فاونڈیشن سندھ کے صدر سید تبسم جعفری صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں کیونکہ متاثرین کی از سر نو بحالی اس سے بھی بڑامسئلہ ہے ۔ان علاقوں میںمکانات ‘ سڑکیں ‘ فصلیں‘ اور کاروبار تباہ ہو گیا ہے انسان اور جانور یکساں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں ۔ الخدمت ان مظلوموں کی داد رسی کے لیے دن رات ایک کیے ہوئے ہے۔عوام اور خواص اپنے ہم وطنوں کی مدد الخدمت فاونڈیشن سندھ کے ذریعے منتظم پروفیشنل انداز میں کرا سکتے ہیں۔
No comments:
Post a Comment