Saturday, November 5, 2011

الخدمت فاونڈیشن کا سندھ کے بارش متاثرین کیلئے تین کروڑ کی قربانی کرنے کا اعلان


سندھ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں1265جانوروں کی قربانی کی جائے گی ‘گوشت متاثرین میں تقسیم کیا جائے گا

 مشکل گھڑی میں متاثرین کے ساتھ ہیں ‘ مکمل بحالی تک امداد کا سلسلہ جاری رہے گا‘ڈاکٹر تبسم جعفری
الخدمت فاﺅنڈیشن سندھ نے عیدالاضحی کے موقع پر متاثرین بارش وسیلاب کیلئے جانوروں کی قربانی اور گوشت کی تقسیم کا اعلان کردیا ۔3کروڑ روپے سے زائد مالیت کے 1265 جانوروں کی قربانی کی جائے گی۔ قربانی کا گوشت سیلاب سے متاثرہ اضلاع کے متاثرین میں تقسیم کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار الخدمت فاﺅنڈیشن سندھ کے صدر ڈاکٹر سید تبسم جعفری نے الخدمت فاﺅنڈیشن کے خصوصی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے اپنے خطاب میں کیا۔ اس موقع پر انہوں نے اجلاس میں بتایا کہ الخدمت فاﺅنڈیشن نے امسال بھی متاثرین سیلاب کو اپنی خوشیوں میں شریک کرنے کا منصوبہ بنایا ہے اور اس منصوبے کے تحت بارش سے متاثرہ سندھ کے تمام اضلاع میں متاثر ین کو گوشت کی فراہمی کیلئے 1265جانوروں کی قربانی کی جارہی ہے جس کی مالیت 3کروڑ روپے سے زائد ہے۔ ڈاکٹر سید تبسم جعفری نے بتایا کہ حیدرآباد میں31بکرے اور25گائے‘ جامشورو میں 30بکرے اور 16گائے،مٹیاری میں 28بکرے اور 28گائے،ٹنڈوالہیار میں 17بکرے اور29گائے،ٹھٹھہ میں33بکرے اور 18 گائے ، بدین میں 33بکرے اور 54گائے،ٹنڈومحمد خان میں 30بکرے اور 21گائے،سانگھڑ میں 33بکرے اور 77گائے،میرپور خاص میں 15 بکرے ،23 گائے،میرپور خاص(جھڈو) میں 21بکرے 56 گائے ،عمرکوٹ میں40بکرے33گائے کی قربانیاں کی جائیں گی جبکہ تھرپارکر ،نوابشاہ، سکرنڈ ، نوشہرو فیروز ، خیرپور،گھوٹکی،جیکب آباد،کشمور،شہداد کوٹ، لاڑکانہ ، دادو، حب اور دیگر شہروں میں بھی قربانیوں کا اہتمام کیا گیا ہے ۔ڈاکٹر تبسم جعفری نے کہا کہ قربانی کیلئے الخدمت فاﺅنڈیشن کے رضاکار تیار ہےں اور تمام اضلاع میں منظم انداز میں گوشت متاثرین تک پہنچانے کیلئے بھرپور اقدامات کرلیے گئے ہےں ۔ الخدمت فاﺅنڈیشن مشکل گھڑی میں متاثرین کے ساتھ ہے اور ان کی مکمل بحالی تک امداد کا سلسلہ جاری رکھے گی۔

No comments:

Post a Comment