Tuesday, December 20, 2011

اسلامک سرکل جاپان کی جانب سے سندھ کے متاثرین بارش کیلئے امداد

اسلامک سرکل آف جاپان نے سندھ کے بارش و سیلاب سے متاثرہ بھائیوں کے لیے امدادفراہم کردی۔ تفصیلات کے مطابق اسلامک سرکل آف جاپان کے ایک تین رکنی وفد نے الخدمت فونڈیشن سندھ کے دفتر قباءکمپلیکس میںصدرڈاکٹر سید تبسم 
جعفری سے ملاقات کی اس موقع پر وفد نے جاپان کے مسلمان بہن بھائیوں کی جانب سے سندھ کے متاثرین بارش وسیلاب کے لیے امدادی رقم الخدمت سندھ کے صدر ڈاکٹر سید تبسم جعفری کو فراہم کی ۔اس موقع پر ڈاکٹر سید تبسم جعفری نے جاپان کے مسلمان بھائیوںاور اسلامک سرکل آف جاپان کے وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہمیں اس بات پراطمینان ہے کہ دنیا بھر کے مسلمان اور مخیر حضرات الخدمت کی ادمادی سرگرمیوں کی وجہ سے ہم پر اعتماد کرتے ہیں۔ الخدمت فاونڈیشن رنگ نسل و پارٹی وابستگی سے بالا تر ہوکر انسانیت کی خدمت کے جذبے کے تحت بارش متاثرین کی خدمت سر انجام دے رہی ہے۔ زلزلہ سے لے کر سیلاب اور بارش کے موقع پر پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کی جانب سے الخدمت کے ذریعے متاثرین کی امداد الخدمت فاونڈیشن پر بھر پور اعتماد کا اظہار ہے۔ ڈاکٹر تبسم جعفری نے اس عزم کا اظہار کیا کہ الخدمت فاونڈیشن اہل خیر حضرات کے تعان سے متاثرین کی مکمل بحالی تک الخدمت کے رضا کاراپنی خدمات سر انجام دیتے رہیں گے۔

No comments:

Post a Comment