Sunday, January 1, 2012

الخدمت کے تحت متاثرین میں امدادی سامان کی تقسیم


 بحالی کے عمل میں الخدمت فاونڈیشن سے تعاون جاری رہے گا،پاکستان ایسوسی ایشن دبئی
کراچی(نمائندہ ناسک نیوز) الخدمت فاونڈیشن سندھ کے تحت اندرون سندھ بارش وسیلاب سے متاثرین میں تقسیم کردیا گیا ۔امداد سامان پاکستان ایسو سی ایشن دبئی نے الخدمت فاونڈیشن کے حوالے کیا تھا۔ 1275کمبل۔ راشن کے 300 بیگ جن میں دال‘چاول ’گھی ‘آٹا ‘چینی ‘چائے کی پتی‘نمک‘مرچ دیگر اشیا شامل تھیں اس کے

الخدمت فانڈیشن کے مقامی رہنما پاکستان ایسوسی ایشن دبئی کے تعاون سے بھیجا جانے والا امدادی سامان تقسیم کررہے ہیں


 علاوہ اعلیٰ کوالٹی کے 36 خیمے ‘80ترپال ‘ گرم ملبوسات اور جیکٹس شامل تھیں کو بدین ‘ ہالا ‘مٹیاری ‘ سکھرنڈ ‘ مٹھی ‘تھرپارکر کے شہروں میں متاثرین میں تقسیم کردیا گیا ۔اس موقع پرپاکستان ایسو سی ایشن دبئی کے نمائندے عبدالرحمن بھی موجود تھے۔ جبکہ امداد ی سامان صدرالخدمت فاونڈیشن سندھ ڈاکٹر تبسم جعفری کی نگرانی میں روانہ کیا گیا جو متعلقہ علاقوں میں الخدمت فاونڈیشن مقامی ذمہ داران نے تقسیم کیا۔پاکستان ایسو سی ایشن دبئی کے نمائندے عبدالرحمن نے کہا کہ الخدمت فاونڈیشن بڑے پیمانے پر بارش و سیلاب متاثرین کی مدد کی ہے اور امداد کا یہ عمل الخدمت نے متاثرین کی مکمل بحالی تک جاری رکھنے کا عزم کیاہواہے۔انہوںنے کہا کہ بارش سے متاثرہ علاقوں میں پانی ابھی تک جمع ہے اور متاثرین جن میں خواتین‘ بچے ‘بوڑھے افراد بھی شامل ہیں شدید سردی میں بھی کھلے آسمان کے نیچے زندگی گزارنے پر مجبو رہیں۔انہوںنے کہا کہ دبئی مقیم پاکستانیوں کی طرح دیگر ممالک میں مقیم پاکستانیوں کو بھی چاہیے کہ وہ سردی کو محسوس کرتے ہوئے اپنے بھائیوں کی کی مدد کیلئے آگے بڑھیں۔انہوں نے کہا کہ الخدمت فا ¶نڈیشن کے کاموں میں پاکستان ایسو سی ایشن دبئی اس کا ساتھ دیتی رہے گی۔

No comments:

Post a Comment