Tuesday, January 3, 2012

الخدمت نے متاثرین کیلئے رضائیاںاور کمبل روانہ کردیے




 ونٹر سپورٹ پروگرام کے تحت فرینڈ آف الخدمت فاونڈیشن سعودی عربیہ نے تعاون کیا
 الخدمت فاونڈیشن سندھ متاثرین بارش و سیلاب کی مکمل بحالی کے وعدے پر عمل پیرا ہے ۔بارش و سیلاب متاثرین تین ماہ گزرکے باوجود ابھی تک کیمپوں خیموں اور کھلے آسمان کے نیچے شدید سرد موسم میں زندگی گزارنے پر مجبو ہیں۔اس سلسلہ میں  الخدمت فاونڈیشن سندھ کے ونٹر سپورٹ پروگرام کے تحت فرینڈ آف الخدمت فاونڈیشن سعودی عربیہ کے تعاون سے 1500سو رضائیاں اور کمبل دو ٹرکوں میں لوڈ کرکے الخدمت سندھ کے دفتر قباءکمپلیکس سے اندرون سندھ کے متاثرین بارش و سیلاب روانہ کردیا گیا ہے جواندرون سندھ میں حیدرآباد‘ مٹیاری‘
                فرینڈز آ ف الخدمت فاﺅنڈیشن سعودی عرب کے تعاون سے متاثرین کیلئے رضائیاںاور کمبل سندھ روانگی کے موقع پر یونس جمیل‘نسیم انصاری‘میر          ناصر علی اور محمد ناصر صدیقی موجو دہیں
 دادو‘ لاڑکانہ‘ شہداد کوٹ‘ سکھر‘ شکار پور‘ جیکب آباد میں الخدمت سندھ کے مقامی ذمہ داران بارش وسیلاب سے متاثرین میں تقسیم کریں گے۔ بعد ازاںالخدمت سندھ کے صدر سید تبسم جعفری نے فرینڈ الخدمت سعودیہ عربیہ کے مقامی ذمہ داران سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم مخیر حضرات کے مشکور ہیں کہ وہ الخدمت کے ونٹر سپورٹ پروگرام میں بروقت حصہ لے رہے ہیں جس سے متاثرین کی مشکلا ت میں کافی کمی ہو سکے گی۔انہوںنے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ متاثرین کو اپنے پاوں پر کھڑا کرنے کے عملی اقدامات کرے ۔



No comments:

Post a Comment