Sunday, January 15, 2012

الخدمت نے متاثرین بارش کیلئے رضائیاں‘بستراور کمبل روانہ کردیے



الخدمت فاونڈیشن سندھ ونٹر پیکج کے تحت سندھ کے بارش متاثرین کے لیے سامان روانہ کیاجارہاہے


ونٹر پیکج کے تحت مختلف این جی اوز کے تعاون سے اب تک ایک کروڑ روپے سے زائد سامان تقسیم کیا جا چکاہے
 الخدمت فاونڈیشن سندھ نے گزشتہ برسوں کی طرح امسال بھی ہزاروں مستحق خاندانوں میں ونٹر پیکج کی تقسیم کا سلسلہ شروع کیا ہواہے۔گزشتہ دو روز میں فاو نڈیشن آف فیتھ فل یو ایس اے(FOF) اور الخدمت فاونڈیشن پاکستان کے تعاون سے لاکھوں روپے مالیت کے بستر‘ رضائیاں ‘کمبل سندھ کے بارش متاثرہ مقامات ٹنڈو الہٰیار‘ ٹنڈو محمد خان ‘ محراب پور‘ سکرنڈ‘ نواب شاہ ‘سکھر ‘ شکار پور‘جیکب آبادروانہ کیے گئے۔ اس موقع پرالخدمت سندھ کے صدر ڈاکٹر سید تبسم جعفری نے الخدمت فاونڈیشن کے کاموں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ ملک کی سب سے بڑی این جی او ہے جس کا شہروں کے علاوہ دور دراز گاوں ‘گوٹھوں میں اس کا مثالی کردار عوام کے سامنے ہے۔انہوںنے کہا کہ الخدمت فاونڈیشن ملک بھر میں مختلف مواقعوں پر معاشرے کے نادار اور مستحق افراد کو زندگی کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے تسلسل کے ساتھ مہمات اور سرگرمیاں کررہی ہے ‘ شدید سردی سے پریشان لوگوں کی مدد کے لیے مخیر حضرات الخدمت فاونڈیشن کا بھرپور ساتھ دیں اور تعاون کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیشہ مشکل حالات میں عوام اور بے سہارا افراد کی مدد کی ہے الخدمت بے سہارا افراد کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔اس موقع پر الخدمت فا ¶نڈیشن سندھ کے ریلیف انچارج سیف اللہ خالد نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ الخدمت سندھ مختلف این جی اوز کے تعاون سے ونٹر پیکج کے تحت اب تک ایک کروڑروپے سے زائد کے گرم کپڑے روانہ کرچکے ہیں اور جب تک سرد موسم برقرار ہے ‘یہ سلسلہ جاری رہے گا۔


No comments:

Post a Comment