بارش سے متاثرہ صوبہ ءسندھ کے اضلاع میں الخدمت فاﺅنڈیشن کی ریلیف سرگرمیوں کاجائزہ لینے کے لیے الخدمت فاﺅنڈیشن سندھ کاایک اہم اجلاس مرکزتبیلغ اسلام شاہ مکی روڈپر صوبائی صدر ڈاکٹرتبّسم جعفری کی زیرصدارت مرکزتبلیغ اسلام شاہ مکی روڈمیں حیدرآبادمےں ہوا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹرتبّسم جعفری نے کہاکہ بارش کی تباہ کاری سے ایک کروڑ آبادی متاثرہوئی ہے الخدمت فاﺅنڈیشن قدرتی آفت کویکجہتی اوربھائی چارے کاذریعہ بنارہی ہے
بارش سے متاثرہ علاقوں مےں الخدمت فاﺅنڈےشن کی ریلیف سرگرمیوں کاجائزہ اجلاس صوبائی صدر ڈاکٹرتبسم جعفری کی زےرصدارت مرکزتبلیغ اسلامی شاہ مکی روڈ پر ہورہاہے۔
بدین،جھڈو،سانگھڑسمیت 13سے زائدصوبے کے اضلاع بارش کی تباہ کاری سے متاثرہوئے ہیں،الخدمت فاﺅنڈیشن کے ہزاروں رضاکارمتاثرہ مقامات پر اللہ کی خوشنودی کے لیے متاثرین کی بھرپورمددکررہے ہےں الخدمت فاﺅنڈیشن اب تک 6کروڑروپے ،پکاہواکھانا،خشک راشن ،کپڑے ،بسکٹ ،پانی کے کین ،مچھردانیاں،ترپالیں ،ادویات اور طبی سہولیات فراہم کرچکی ہے۔جبکہ بدین ،ٹنڈوباگواورکھوسکی مےں الخدمت خیمہ بستیاں قائم ہےں۔ ان مےں سیکڑوں خاندان رہاےش پذیرہےں پانی مےں گھرے ہوئے مقامات تک رسائی کے لیے متاثرہ علاقوں میں الخدمت بوٹس سروس جاری ہے،اس کے علاوہ30ایمبولینس ، ڈاکٹرز وپیرامیڈیکل اسٹاف کے ساتھ موبائل میڈیکل ٹیمیں ریلیف سرگرمیوں میں مصروف ہےں۔الخدمت فاﺅنڈیشن پنجاب سے 4اےمبولینس اور ویٹنری ڈاکٹرزکی ٹیم،الخدمت فاﺅنڈیشن خیبرپختونخواہ سے 20لاکھ روپے ، سازوسامان اورایمبولینس سروس کے ساتھ ایک میڈیکل ٹیم متاثرہ علاقوں مےں امدادی کاموں کے پہنچی ہوئی ہے ۔ڈاکٹرتبّسم جعفری نے کہاکہ صوبے مےں تباہ کاری بارش کے بجائے ڈرینج سسٹم کی خرابی اور سیم نالوں کی بندش کی وجہ سے ہوئی ہے۔الخدمت فاﺅنڈیشن نے ان علاقو ں مےں اپنے محدودوسائل سے خدمت کاسلسلہ شروع کیاہواہے جھڈو،ماتلی مےں مزیدخیمہ بستیاںقایم کرنے اور متاثرین کی جلدازجلدبحالی کے لیے کوشاں ہے ۔اجلاس مےں صوبے سے الخدمت فاﺅنڈیشن کے ضلعی صدوراور سیکریٹریزنے شرکت کی ،اضلاع مےں الخدمت کی متاثرین بارش کے لیے سرگرمیوں کاجائزہ لیاگیا۔اجلاس مےں الخدمت فاﺅنڈیشن کے صوبے کے ناظم بیت المال ،حیدرآبادکے ضلعی صدرراﺅمسعودعلی خان سمیت دیگر اضلاع کے صدوروجنرل سیکریٹریزنے بھی رپورٹس پیش کیں۔

No comments:
Post a Comment