یوکے اسلامک مشن کے تعاون سے الخدمت فاﺅنڈیشن کے تحت ٹنڈو باگو میں سیلاب سے متاثرہ 10 جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب ہوئی‘ جوڑے رشتہ ازدواج سے منسلک ہو گئے۔ نکاح کی تقریب میں 3000 افراد نے شرکت کی‘ جہیز تقسیم کیا گیا‘ تقریب کے مہمان خصوصی سابق سٹی ناظم کراچی نعمت اللہ خان نے تمام دلہوں کا منہ میٹھا کرایا۔ دلہنوں کو سلامی دی‘ الخدمت کی خیمہ بستی میں خوشیوں بھرے مناظر دیکھے گئے‘ لوگوں نے بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا‘ تقریب کے بعد تمام مہمانوں کو پرتکلف ظہرانہ دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق یو کے اسلامک مشن کے تعاون سے الخدمت فاﺅنڈیشن کی جانب سے ہفتہ کوالخدمت خیمہ بستی میں سیلاب سے متاثرہ 10 جوڑوں کی اجتماعی شادی ہوئی۔ نکاح مولانا عبداللطیف نے پڑھایا‘ جبکہ سابق سٹی ناظم نعمت اللہ خان نے دعا کرائی اور تمام دلہوں کا منہ میٹھا کرایا بعدازاں
دلہنوں کو سلامی میں نقد رقوم اور تحائف دیے گئے اور نعمت اللہ خان ایڈووکیٹ نے دلہنوں میں جہیز کا سامان‘ عروسی ملبوسات و دیگر ضروری سامان فرداً فرداً تقسیم کیا‘ اس موقع پر یو کے اسلامک مشن کے نمائندے شوکت علی‘ الخدمت فاﺅنڈیشن سندھ کے صدر ڈاکٹر سید تبسم جعفری‘ اعجازاللہ خان‘ قاضی سید صدرالدین‘ راشد قریشی‘ سرفراز شیخ اور الخدمت کے مقامی ذمہ داران بھی موجود تھے۔ تقریب میں 3000 افراد نے شرکت کی اور الخدمت فاﺅنڈیشن کی جانب سے پروقار تقریب اور شادی اقدام کو سراہا‘ شادی کی تقریب کیلئے خیمہ بستی کو خوبصورتی سے سجایا گیا تھا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی سابق ناظم کراچی نعمت اللہ خان نے کہا کہ نکاح کا عمل عین سنت ہے اور ان جوڑوں نے نبی کریم کی سنت کو زندہ کیا اب امید ہے کہ یہ اپنی باقی زندگی میں بھی سنت نبوی کو لاگو کریں گے اور رب کائنات کی فرمانبرداری کے ساتھ زندگی بسر کرتے ہوئے معاشرے کے کامیاب شہری ثابت ہوں گے۔ الخدمت فاﺅنڈیشن نے ماضی میں بھی نبی پاک کی اس سنت پر عمل کیااور مستحق خاندانوںکے ساتھ تعاون کیا ہے۔ متاثرین کو مایوسی سے نکالنے کیلئے حکومت انہیں ریلیف فراہم کرے۔الخدمت فاﺅونڈیشن دکھی انسانیت کی خدمت جاری رکھے گی۔

No comments:
Post a Comment