Wednesday, October 26, 2011

فالج سے اموات میں اضافہ ہورہاہے‘ ڈاکٹر عبدالمالک


حکومت کی جانب سے اقدامات نہیں اٹھائے جارہے‘بلڈ پریشر‘سگریٹ نوشی اورکولیسٹرول میں اضافہ مرض کا باعث ہے
63فیصد افراد طبی پیچیدگیوں کے باعث فالج کاشکارہوتے ہیں‘شوگر کا مرض بھی تیزی سے پروان چڑھ رہاہے‘ڈاکٹر عبدالواسع



عالمی یوم فالج کے سلسلے میں ڈاکٹر عبدالمالک اور
 ڈاکٹر واسع شاکر پریس کانفرنس کررہے ہےں
------------------------------------------------------------
 ملک میں روزانہ فالج سے 400 افراد کی موت ہوجاتی ہے، حکومت کی جانب سے اقدامات نہ ہونے کی وجہ سے شرح میں اضافہ ہورہا ہے، عوام میں فالج سے بچاﺅ کی آگاہی ضروری ہے، 29 اکتوبر کو فالج کا عالمی دن منایا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان اسٹروک سوسائٹی کے پروفیسر ڈاکٹر عبدالواسع، ڈاکٹر عبدالمالک اور ڈاکٹر عارف سمیت دیگر نے بدھ کو کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر عبدالواسع نے کہا کہ پاکستان میں فالج کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، یہ بیماری بلڈ پریشر، سگریٹ نوشی اور کولیسٹرول میں اضافہ سے ہوتی ہے۔ 63 فیصد افراد طبی پیچیدگیوں کی وجہ سے فالج کا شکار ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں 21.8 شرح کے حساب سے چھوٹا اور بڑا فالج وقوع پذیر ہورہا ہے، بڑے فالج کی بناءپر اموات کی شرح 7 سے
 20 فیصد ہے۔ مجموعی طور پر 89 فیصد افراد فالج میں مبتلا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ روزانہ ایک ہزار افراد فالج کا شکار ہورہے ہیں جبکہ سالانہ 3 لاکھ 56ہزار افراد فالج میں مبتلا رہتے ہیں جبکہ 400 افراد روزانہ کی بنیاد پر موت کے منہ میں جارہے ہیں۔ ذیابیطس کی شرح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے جبکہ محتاط اندازے کے مطابق 13.9 ملین افراد 2020ءتک اس مرض کا شکار ہوں گے۔ ڈاکٹر عبدالواسع نے کہا کہ پاکستان آبادی کے لحاظ سے چھٹا بڑا ملک ہے۔ فالج کی اصل وجہ معاشی مسائل بھی ہیں۔ 85 فیصد درمیانے درجے کے افراد فالج میں مبتلا ہوتے ہیں۔ حکومت ڈینگی کی طرح فالج پر قابو پانے کےلئے فوری اقدامات کرے اور لوگوں میں شعور وآگاہی پیدا کرنے کےلئے مختلف کام سر انجام دے۔ انہوں نے کہا کہ اب تک حکومت کی جانب سے خاطر خواہ اقدامات نہ ہونے کی وجہ سے فالج کی شرح میں اضافہ ہورہا ہے۔ ڈاکٹر عبدالواسع نے کہا کہ 25 اکتوبر کو فالج کا عالمی دن منایا جائے گا اور اس موقع پر آگاہی، دفاعی تحقیقی وتعلیم کے مختلف پروگراموں کا انعقاد بھی ہوگا۔ اس موقع پر عوام کےلئے مفت فالج کیمپس کا انعقاد بھی ہوگا۔ 
www.nasikblog.com

No comments:

Post a Comment