Thursday, January 12, 2012

بیٹھک اسکول ملک بھرمیں مفت تعلیم دے رہے ہےں‘سوسائٹی فارایجوکیشن

 165 اسکول کام کررہے ہیں‘ بچوں کو زیورتعلیم سے آراستہ کرنادینی فریضہ سمجھتے ہیں‘طیبہ عاطف 
حکومت تعلیمی اداروں کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرے ‘عالمی یوم رضاکار کے موقع پرسیمینارمیں عارف حبیب ودیگر کی شرکت
کراچی(نمائندہ ناسک نیوز) ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ضروری ہے قوم کے ہر فرد اور ہر بچہ تعلیم حاصل کرے ۔ حکومت سرکاری تعلیمی اداروں کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرے اور طالبعلموں کو جدید سہولیات فراہم کرے ‘ بیٹھک اسکول طبقاتی نظام تعلیم کی نفی کرتے ہوئے پاکستان کو تربیت یافتہ مستقبل فراہم کرے گا۔ ان خیالات کا اظہار بیٹھک اسکول نیٹ ورک پاکستان کی سربراہ محترمہ طیبہ عاطف نے عالمی یوم رضاکار کے موقع پر سوسائٹی فا رایجو کیشنل ویلفیئر کے تحت مقامی ہوٹل میں سیمینار میں اختتامی تقریر میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔طیبہ عاطف نے کہاکہ سوسائٹی فار ایجو کیشنل ویلفیئر کے تحت بیٹھک اسکول نیٹ ورک پورے پاکستان میں ایسے غریب اور نادار بچوںکو جن کے والدین تعلیمی اخراجات برداشت نہیں کر سکتے مفت تعلیم دی جارہی ہے ۔ بیٹھک اسکول کے تحت 165اسکول پورے ملک میں تعلیمی خدمات انجام دے رہے ہیں یہ تمام اسکول چیریٹی کی بنیادپر کام کررہے ہیں۔ انہوں کہا کہ ہم اسے دینی اور قومی فریضہ سمجھتے ہوئے قوم کے ان بچوں کو تعلیم سے آراستہ کررہے ہیں جو مستقبل کے معمار ہیں ۔ عارف حبیب کارپوریشن کے چےئرمین عارف حبیب نے کہا کارپوریشن نے نیاناظم آبادمنصوبہ میں بیٹھک اسکول قائم کرنے کا اعلان کردیا جبکہ دیہی آباد میں سوسائٹی فار اےجوکیشن ویلفیئر کے تحت چلنے والے اےک بیٹھک اسکول کا خرچہ بھی عارف حبیب کارپوریشن برداشت کرے گی۔انہوں نے مزیدکہا کہ قدرت نے پاکستان کو بہترین وسائل سے نوازا ہے مگر ضرورت اس امر کی ہے کہ ان کا درست طریقے سے استعمال کیا جائے۔ بیٹھک اسکول میں طلباءکو تعلیم کے ساتھ بہترین تربیت فراہم کرنا اور خواتین کا تعلیم کے شعبے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا خوش آئند ہے۔انہوں نے کہا کہ دنیا میں وہی قومیں ترقی کرتی ہےں جو تعلیم کے میدان میں آگے بڑھتی ہیں پاکستان میں سوسائٹی فارایجوکیشن ویلفیئر کا تعلیم کے فروغ میں کردار قابل تعریف ہے۔سیمینارکے مہمان خصوصی معروف تاجر عارف حبیب ‘ پیر محمد کالیا‘ڈاکٹر خالد انیس تھے۔تقریب میں ایک ہزار افراد نے شرکت کی جس میں دانشور‘ماہر تعلیم‘ اساتذہ‘طالب علموںاور سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے افراد نے بڑی تعدا میں شرکت کی ۔ سیمینار کے اختتام پر تعلیمی میدان میں نمایاں ورضاکارانہ خدمات انجام دینے والوں میںبیٹھک اسکول نیٹ ورک کے 
نائب صدر اور الخدمت فا ¶نڈیشن سندھ کے صدر سید تبسم جعفری نے ایوارڈ تقسیم کیے۔آخر میں مہمان خصوصی عارف حبیب اور پیر محمد کالیا کو شیلڈ پیش کی گئیں اس موقع پرڈاکٹر سید تبسم جعفری نے سیمینار کو پر وقار انداز میں منعقد کرنے پر جنرل سیکرٹری نگہت ملک‘پروموشن منیجر نورین ‘ثمینہ سعید اور ایڈمن منیجر امجد آفاق صدیقی کو خراج تحسین پیش کیا۔

No comments:

Post a Comment