پاکستان دبئی ایسو سی ایشن کے تعاون سے 3ہزار سے زائد کمبل ‘رضائیاں اور خیمے فراہم کیے جا چکے ہیں
مخیر حضرات کی امانت ،دیانت کے ساتھ ضرورت مندوں پرخرچ کرتے ہیں‘ ڈاکٹر سید تبسم جعفری
کراچی(ناسک نیوز) الخدمت فاﺅنڈیشن مخیر حضرات کی امانت ،دیانت اور خلوص کے ساتھ ضرورت مندوں پرخرچ کرتی ہے یہی اس کی پہچان ہے اسی لیے دنیا بھر کے لوگ الخدمت فاﺅنڈیشن پر اعتماد کرتے ہیں اور تعمیری اور فلاحی منصوبوں کے لیے ہمیں رقوم فراہم کرتے ہیں۔ا ن خیالات کا ظہار الخدمت فاﺅنڈیشن سندھ کے صدر ڈاکٹر سید تبسم جعفری نے متاثرین بارش کے لیے PAD کے تعان سے
متاثرین بارش کے لیے بھیجے جانے والے امدادی سامان کی روانگی کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔انہوںنے کہا کہ الخدمت فاﺅنڈیشن سندھ متاثرین بارش کیلئے اپنی سرگرمیوں کو جاری رکھے ہوئے ہے۔ ونٹر سپورٹ پروگرام کے تحت متاثرین کے لیے کمبل ‘ رضائیاں‘ بستر ‘خیمے اور راشن بھیجنے کا سلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے بتایا پاکستان ایسو سی ایشن دبئی کے تعاون سے 1000سے زائد کمبل اور65خیمے مٹیاری کے لیے روانہ کردیے گئے ۔ اس سے قبل پیڈ کے تعاون سے2000 سے زائد کمبل ‘ رضائیاں بستر ‘خیمے اور خشک راشن کے بیگ متاثرین کے لیے بھیجے جاچکے ہیں۔

No comments:
Post a Comment