کراچی(ناسک نیوز)کراچی کے تمام ٹاﺅن اور انڈسٹریل ٹاﺅن ایسوسی ایشن نے اےک ہنگامی اجلاس میں حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ صنعتی علاقوں میں فوری طورپر لوڈشیڈنگ ختم کی جائے اور ماضی کی طرح صنعتی علاقوں کو لوڈشیڈنگ سے فوری طورپر مستشنیٰ کیاجائے کراچی کی تمام صنعتی ایسوسی ایشنز نے جنرل باڈی اجلاس طلب کرلیا ہے جس میں اپنے کے آئندہ لائحہ عمل کااعلان کیا جائے گا، جمعرات کوکورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈاینڈ انڈسٹری میں ہونے والے اےک ہنگامی اجلاس جس میں کاٹی کے علاوہ سائٹ ایسوسی ایشن آف ٹریڈاینڈ انڈسٹری ، لانڈھی ایسوسی ایشن ٹریڈ اینڈ انڈسٹری ، نارتھ کراچی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹریF.Bایریا ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری اور سپرہائی وے سائٹ ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری اور پورٹ قاسم ایسوسی ایشن کے چےئرمین ودیگر نمائندوں نے شرکت کی جس میں ےہ فیصلہ کیا گیا کہ تمام صنعتی علاقوں کی ایسوسی ایشنز کا اےک ہنگامی جنرل باڈی اجلاس بروز ہفتہ منعقد کیاجائے گا۔ جس میں آئندہ کے لائحہ عمل کااعلان کیا جائے گا جو ہڑتال اور صنعتوں کی مکمل تالہ بندی بھی ہوسکتا ہے۔

No comments:
Post a Comment