کراچی (ناسک نیوز) المیزان انویسٹمنٹ مینجمنٹ لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 16اگست 2011ء، بروز منگل ، ایک میٹنگ کا انعقاد کیا جس میں میزان بیلینسڈ فنڈ میزان اسلامک فنڈ ، میزان اسلامک انکم فنڈ، میزان کیش فنڈ، میزان سوورن فنڈ اور میزان کیپیٹل پروٹیکٹڈ فنڈI-جو کہ 29جون 2011ءتک کار آمد تھا‘کے لیے 30جون 2011ءکو ختم ہونے والے مالی سال کے فنانشل نتائج کو منظور کیا گیا ۔میزان بیلینسڈ فنڈ(MBF) پاکستان کی سب سے بڑی شریعہ کمپلائینٹ کلوزڈ اینڈ بیلینسڈ اسکیم ہے ۔ MBFنے 30جون 2011ءکے مالی سال کے اختتام پر 10روپے کے فی سر ٹیفکیٹ پر 17.5فیصد یعنی 1.75روپے کا منافع حاصل کیا ۔ 30جون 2011ئ کو ختم ہونے والے عرصے کے دوران MBFنے 226ملین روپے کا مجموعی منافع حاصل کیا۔ مالی سال 2011ءکے اختتام پر اس فنڈ کے کل اثاثہ جات 1,523ملین روپے تھے۔30جون 2011ءکے اختتام پر المیزان اپنے فیملی آف فنڈز سے بونس اور نقد کی صورت میں مجموعی طور پر 3.27بلین روپے کے منافع کا اعلان کرتا ہے ، جس کی تفصیلات کچھ یوں ہیں : المیزان نے میزان بیلینسڈ فنڈ (MBF)سے نقد کی صورت میں 210ملین روپے ، میزان اسلامک فنڈ (MIF)کی جانب سے بونس کی صورت میں 872ملین روپے ، میزان اسلامک انکم فنڈ (MIIF) سے بونس کی صورت میں 346ملین روپے ، میزان کیش فنڈ (MCF)سے بونس کی شکل میں 619ملین روپے ، میزان سوورن فنڈ (CMSF )سے بونس ڈیویڈنڈ کی شکل میں 883ملین روپے ، میزان کیپیٹل پروٹیکٹیڈ فنڈ ۔(MCPF-I)Iسے بونس کی صورت میں 99ملین روپے اور المیزان میوچل فنڈ AMMF) (کی جانب سے نقد کی صورت میں 240.63ملین روپے کا منافع حاصل کیا۔میزان اسلامک فنڈ (MIF)پاکستان کا سب سے بڑا اوپن اینڈ ایکویٹی فنڈ ہے جسے JCR-VISکی جانب سے بہترین پرفارمنس کی بنیاد پر 5اسٹار ریٹنگ حاصل ہے ۔30جون 2011ءکو ختم ہونے والے عرصے کے دوران ، MIFنے مجموعی طور پر 1,077ملین روپے کا منافع حاصل کیا۔ اسی دوران MIF کے یونٹ ہولڈرز کوفی یونٹ 10.00روپے کا کل منافع ادا کیا گیا ۔ مالی سال 2011ءکے اختتام پر اس فنڈ کے مجموعی اثاثہ جات 4,497ملین روپے تھے جب کہ اس کے موجودہ اثاثہ جات 4,405ملین روپے ہیں ۔ میزان اسلامک انکم فنڈ (MIIF)پاکستان کا سب سے بڑا شریعہ کمپلائینٹ اوپن اینڈ انکم فنڈ ہے ۔30جون 2011ءکو ختم ہونے والے عرصے کے دوران ، MIIFنے مجموعی طور پر 309ملین روپے کا منافع حاصل کیا۔ اسی دوران MIIF کے یونٹ ہولڈرز کوفی یونٹ 6.25روپے کا کل ڈیویڈنڈ ادا کیا گیا۔ مالی سال 2011ءکے اختتام پر اس فنڈ کے مجموعی اثاثہ جات 2,542ملین روپے تھے جب کہ اس کے موجودہ اثاثہ جات 2,587ملین روپے ہیں ۔ میزان کیش فنڈ(MCF) پاکستان کا سب سے بڑااوپن اینڈمنی مارکیٹ فنڈ ہے ۔30جون 2011ءکو ختم ہونے والے عرصے کے دوران ، MCFنے مجموعی طور پر 623ملین روپے کا منافع حاصل کیا۔ اسی دوران MCF کے یونٹ ہولڈرز کو فی یونٹ 5.26روپے کا کل ڈیویڈنڈ ادا کیا گیا۔مالی سال 2011ءکے اختتام پر اس فنڈ کے مجموعی اثاثہ جات 5,956ملین روپے تھے جب کہ
اس کے موجودہ اثاثہ جات 6,445ملین روپے ہیں ۔
ایف بی آر کو150ارب نقصان کا خدشہ
اسلام آباد (ناسک نیوز) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)کے محتاط اندازوں کے مطابق کراچی میںمسلسل بدامنی‘ہڑتالیں‘ یوم سیاہ‘ مختلف گروہوں کی جانب سے تاجروں اور صنعت کاروں کوبھتہ کی پرچیاں اور دھمکیوں اور مختلف وجوہات کی بنا پر کارخانے اور مارکیٹیںبند ہونے کے سبب محصولات کے ہدف کو 100 سے 150 ارب کا جھٹکا لگ سکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق کراچی جو کہ ملک کا معاشی دارالحکومت بھی ہے سے کل محصولات کا 70فیصد جمع ہوتا ہے لہٰذا فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے اپنے تخمینہ کے مطابق کراچی میں چھٹی والے دنوں کے علاوہ کسی بھی ایک دن 4سے 5 ارب روپے محصولات کی مد میں جمع ہوتے ہیں۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ کراچی کی صورتحال روز روشن کی طرح واضح ہے جس میں ان اہداف کا پورا کرنا ناممکن نظر آرہا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ نے یہ انتباہ بھی کیا ہے کہ محصولات کا اہداف نہ حاصل ہونے کی صورت میں وفاقی اور صوبائی خصوصاً سندھ حکومت کے درمیان موجودہ سیلز ٹیکس کا تنازع مزید پیچیدہ ہوسکتا ہے جس کے نتیجے میں غیر ملکی مالی قرضے اور امداد مشکل اور مہنگے ہوجائیں گے۔ ذرائع نے یاد دہانی کرائی کہ امریکی حکام بارہا ٹیکس کا جی ڈی پی سے تناسب کم ہونے کا پہلے سے ہی طعنہ دیتے آرہے ہیں جب کہ آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک نے بھی پاکستان میں محصولات کی صورتحال کو نظر میں رکھا ہوا ہے یاد رہے کہ کراچی سے روزانہ 4.3 ارب روپے کے قریب ٹیکس جمع ہوتا ہے۔

No comments:
Post a Comment