Sunday, September 11, 2011

الخدمت فاونڈیشن سندھ کی متاثرین کی بحالی کے لیے سرگرمیاں

 الخدمت فاونڈیشن پاکستان کے نائب صدر ڈاکٹر تبسم جعفری نے کہا ہے کہ الخدمت فاونڈیشن نے اندرون سندھ بارش سے متاثرہ خاندانوں اور افراد کی بحالی کے لیے بڑے پیمانے پر امدادی سرگرمیاں شروع کردی ہیں۔متاثرہ علاقوں سے متاثرین کو نکال کر محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا سلسلہ زور و شور سے جاری ہے۔بدین ‘نواب شاہ ‘مٹھی‘ٹھٹہ اور تھر سمیت ملحقہ علاقوں میں الخدمت کے رضاکاروں نے بارش سے متاثرہ افراد اور خاندانوں میں راشن کی تقسیم شروع کردی ہے۔تقسیم کیے جانے والے راشن بیگز میں غذائی اجناس‘آٹا‘چاول‘گھی ‘خشک دودھ‘پتی‘ چینی دالیںاور بنیادی ضرورت کی دیگر چیزےں بھی شامل ہیں۔بارش کے فوری بعد پھیلنے والی وبائی امراض کے روک تھام کے لیے الخدمت فاو نڈیشن کے تحت تجربہ کارڈاکٹرز کی ایک ٹےم بھی فوری روانہ کی جائے گی جبکہ بارش کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے صدر الخدمت فاونڈیشن پاکستان نعمت اللہ خان ایڈووکیٹ اندرون سندھ ہنگامی دورہ کررہے ہیں۔ الخدمت فاونڈیشن کے تحت جاری کردہ اعلامیے میںنعمت اللہ خان ایڈووکیٹ نے عوام الناس بالخصوص اہل خیر حضرات سے اپیل کی ہے کہ وہ بارش سے متاثرہ اپنے ہم وطن بھائیوں کو ضرور یاد رکھیں اور ان کی ہر ممکن مدد کرنے کے لیے الخدمت سے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔۔پورا سندھ جھیل کا منظر پیش کررہاہے جبکہ دوسری طرف حکمران اپنی کرسی کو محفوظ کرنے کے لیے بندر بانٹ مےں مصروف ہیں-

No comments:

Post a Comment