Wednesday, August 24, 2011

کلینک کی فیصل جم خانہ کےخلاف 90 رنز سے کامیابیAO

کراچی (ناسک نیوز) اصغر علی شاہ اسٹیڈیم پر جاری نا سا کی ڈاکٹر ایم اے شاہ نائٹ کر کٹ ٹورنامنٹ میں اے او کلینک نے گروپ اے کے اہم میچ میں فیصل جم 
خانہ کو 90 رنز سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل 
کر لی جبکہ نائٹ میں اسی گروپ کے دوسرے میچ میں فیصل جم خانہ نے کر بلا ہیروز کوئٹہ کو 5 وکٹوں سے زیر کر کے سیمی فائنل میں اپنی جگہ بنا لی۔ واضح رہے کہ اے او کلینک سے شکست کے با وجود وہ پہلے ہی گروپ اے سے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی تھی۔ اصغر علی شاہ اسٹیڈیم کر ا چی میں دن میں ہونے والے میچ میں ٹیم کے کپتان اور فرسٹ کلاس کرکٹر ڈاکٹر جنید علی شاہ کی شاندار نا قا بل شکست سنچری کی بدولت اے او کلینک نے فیصل جم خا نہ کو 90 رنز سے زیر کر لیا۔ اے او کلینک نے مقررہ اوورز میں 3 وکٹ پر191 رنز اسکور کئے۔ ڈاکٹر جنید علی شاہ نے 78 گیندوں پر 6 چوکوں اور 6 چھکوں کی مدد سے 107 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی۔ اوپنر اعجاز شاہ نے 42 گیندوں کا سامنا کر کے 10 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 73 رنز بنائے۔ حمزہ احمد نے3 وکٹ لیں۔ جواب میں فیصل جم خانہ مقررہ اوورز میں4 وکٹ پر 101 رنز بنا سکی۔ جاوید رمضان 34، ایس ایم عاصم 22 رنز نمایاں رہے۔ فیضان نے 2 وکٹ لیں۔ رات میں کھیلے گئے پہلے کوارٹر فائنل میں فیصل جم خانہ نے یکطرفہ مقابلے کے بعد کربلا ہیروز کوئٹہ کو 5 وکٹ سے ہرا کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ کر بلا ہیروز 19.2 اوورز میں 95 پر ڈھیر ہو گئی۔ اورنگ زیب خان 24 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ آصف رضا3، حافظ سعد نسیم اور عطا اللہ خان نے 2 ، 2 کھلاڑی آﺅٹ کئے۔ جواب میں فیصل جم خانہ نے 15 اوورز میں 5 وکٹ پر ہدف حاصل کر لیا۔ آصف رضا نے 5 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 45 رنز اسکور کر کے مین آف دی میچ کا اعزاز اپنے نام کیا جبکہ پہلے میچ کے مین آف دی میچ ڈاکٹر جنید علی شاہ قرار پائے۔ امپائرز محمد ریحان، ظفر اقبال، اظہر علی، عدیل عادل اور اسکورر محمد علی لاکھا تھے۔

No comments:

Post a Comment