Wednesday, August 24, 2011

بارش نے تباہی پھیلادی‘ الخدمت فاونڈیشن سندھ کی امدادی سرگرمیاں شروع

کراچی(ناسک نیوز) الخدمت فاونڈیشن سندھ کے تحت سیلاب متاثرین میں امدادی سرگرمیاں جاری،رہنماوں نے دورے کر کے امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا اور متاثرین کی ہر ممکن مدد کرنے کی ہدایت کی۔ تفصیلات کے مطابق حالیہ طوفانی بارشوں کے نتیجے میں لوئر سندھ کے 7اضلاع بدین،تھرپارکر،ٹھٹھہ، عمرکوٹ، میرپور خاص، ٹنڈو محمد خان،ٹنڈو الہیار کے بے گھر ہونے والے متاثرین میں امدادی سرگرمیاں تیزی کے ساتھ جاری ہیں۔متاثرہ اضلاع مےں الخدمت کے 
ضاکار اور مےڈےکل ٹےمےں مصروف عمل ہےں۔صوبائی اعلامیہ کے مطابق میرپور خاص ضلع کے جھڈوودےگر مقامات کےلئے 50خےمے روانہ کیے گئے ہےں جہاں پر متاثرےن کی خےمہ بستی قائم کرکے انہےں خوراک وعلاج سمےت زندگی کی دےگر ضرورےات فراہم کی جارہی ہےں جبکہ قرب وجوار مےں روزانہ ڈھائی ہزار افراد کو پکا پکاےا کھانا فراہم اور خشک راشن بھی تقسےم کےا جارہا ہے ۔اسی طرح مےڈےکل کےمپ کے علاوہ گشتی موبائل ٹےم متاثرےن کو مفت علاج کی سہولت فراہم کررہی ہے ۔درےں اثناءالخدمت سندھ کے رہنماﺅں ڈاکٹر تبسم جعفری ،ڈاکٹر بن ےامےن خالد اور عبدالرحمن نے مقامی رہنماﺅں کے ساتھ متاثرہ اضلاع کا دورہ کرکے امدادی سرگرمےوں کا جائز لےا۔الخدمت فاﺅنڈےشن سندھ کے صدر ڈاکٹر تبسم جعفری نے کہا ہے کہ حکومتی کےمپوں اور متاثرہ علاقوں مےں صحت کی سہولےات ناپےد ہےں ۔بارش اور گندہ پانی اگر بروقت نہ نکالا گےا تو نہ صرف مزےد نقصان ہوگا بلکہ بڑے پےمانے پر وبائی امراض پھےلنے کا خدشہ ہے ۔www.nasikblog.com


No comments:

Post a Comment