الخدمت سندھ نے ایک کروڑمالیت کی کھجورمتاثرین کیلئے روانہ کردی
انسانیت کی خدمت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت اوردین کا کام کرنے کا بہترین ذریعہ ہے‘ تبسم جعفری
الخدمت نے سندھ کے بارش وسیلاب سمیت مصیبت زدہ عوام کی مثالی خدمت کرکے تاریخ کا ایک سنہری باب رقم کیا‘الخدمت کے کارکنان اب بھی اپنے بارش زدہ بھائیوں کی مدد میں مصروف عمل ہیں،دکھی انسانیت کی خدمت اللہ کے رسول صل اللہ علیہ وسلم کی سنت اوردین کا کام کرنے کابہترین ذریعہ ہے۔ ان خیالات کا اظہارالخدمت الخدمت فائونڈیشن سندھ کے صدر ڈاکٹر سید تبسم جعفری نے قطر چیریٹی کی جانب سے42 ٹن کھجور وںکو ٹرکوں کے ذریعے اندرن سندھ روانگی کے موقع پر کیا۔انہوں نے کہافلاح اخروی کی خاطر انسانیت کی خدمت اور ہمارے دین کے اندر جو خدمت خلق کا تصور ہے اس کو اجاگرکریں گے۔دستیاب وسائل منظم انداز میں غریب عوام پر خرچ کیے جائیں گے۔ انہوں نے قطر چیریٹی کاجذبہ خدمت انسانیت کو سراہتے ہوئے کہاکہ دیگر این جی اوز اور مخیر حضرات بھی الخدمت فائونڈیشن سے تعاون کریں تاکہ انسانیت کی بھلائی کا کام احسن طریقے سے انجام دیا جاسکے۔صدر الخدمت نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہاکہ 42 ٹن اعلیٰ قسم کی کھجور سند ھ کے23 اضلاع میںتقسیم کی جائیں گی ہر ضلع کے لیے300 سے 500 کاٹن تقسیم کیے جائیں گے اور ایک کاٹن میں تقریبا ً6کلو کھجور ہے۔ اس مو قع پر ممتاز سہتو،حافظ نصر اللہ ، محمد دین بھی موجود تھے۔
تقسیم کاٹن جو اضلاع کو اس طرح تقسیم کی گئ ہے۔حید رآباد300 ،جامشورو300 ،ٹھٹہ400 ،بدین500 ،ٹنڈومحمد خان،ٹنڈوالہیار430 کاٹن،میرپورخاص300 کاٹن،میرپورخاص (جھڈو)400 کاٹن،تھرپارکر،300 کاٹن،مٹیاری350 کاٹن،سانگھڑ400 کاٹن،نوابشاہ300 کاٹن،نوشہروفیروز300 کاٹن،خیرپور300 کاٹن،دادو300کاٹن،سکھر300 کاٹن،گھوٹکی300 کاٹن،کشمور300 کاٹن،شکارپور300 کاٹن،لاڑکانہ300 کاٹن،جیکب آباد300 کاٹن،قمبر شہدادکوٹ300 کاٹن،عمرکوٹ300 کاٹن
کراچی:الخدمت فائونڈیشن سندھ کے صدرڈاکٹرسیدتبسم جعفری اندرون سندھ بارش متاثرین میں قطرچیریٹی کے تعاون سے بھیجی گئی کھجورروانہ کررہے ہیں
No comments:
Post a Comment