Saturday, July 9, 2016

جھنڈا سرنگوں نہیں ہوتا

عرب دنیا کا واحد ملک ہے جس کا جھنڈا کسی موقع پر بھی سرنگوں نہیں ہوتا کیونکہ اس پر لا الہ الا اللہ محمد الرسول اللہ تحریر ہے۔ تیل کی دولت سے مالا مال اس ملک کی آبادی دو کروڑ 61 لاکھ اور رقبہ 22 لاکھ 50 ہزار مربع کلومیٹر ہے۔ اس کے پڑوسی ملکوں میں مصر، یمن، سوڈان، کویت، عراق، اومان، متحدہ عرب امارات، قطر، ایران، اریٹیریا، بحرین اور ا ±ردن شامل ہیں۔سعودی عرب کا قومی دن 23 ستمبر کو منایا جاتا ہے۔ جسے ”یوم وطنی“ کہتے ہیں۔ پورے سال میں صرف تین موقعوں پر چھٹی ہوتی ہیں۔ 23 ستمبر عیدالفطر، حج و عیدالاضحی، باقی سارا سال کام کام اور بس کام ہوتا ہے۔۔ اس کی شرح خواندگی 78.8% ہے۔سعودی عرب کے تیرہ صوبے ہیں، درالحکومت ریاض ہے جو سب سے بڑا شہر ہے۔ دوسرے بڑے شہر دمام، الخبر اور دہران ہیں۔ یہ تینوں شہر باہم ایک دوسرے سے ایسے ملے ہوئے ہیں کہ پتا ہی نہیں چلتا کہ کب ایک شہر ختم ہوا اور دوسرا شروع ہو گیا۔ اس لیے ان تینوں شہروں کو The Triplet Cities بھی کہتے ہیں۔ دمام اور خ ±بر ساحلی شہر ہیں اور خلیج عربی Arabian Gulf پر واقع ہیں۔ یہ خلیج عربی دائیں طرف مڑ کر بحیرہ عرب سے مل جاتی ہے۔ابتدا میں ”خ ±بر“ ایک چھوٹی سی بندرگاہ تھی۔ 1930 ء میں جب یہاں تیل دریافت ہوا تو یہ جگہ ترقی کرنے لگی پھر 1940 ء سے ”الخبر“ نام کا شہر آباد ہو گیا۔ 1942 ءمیں پہلا اسکول بنا، اس وقت یہاں 100 سے زائد سرکاری اور نجی اسکول موجود ہیں۔ الخب ±رکی موجود آبادی تقریباً 4 لاکھ 12 ہزار ہے۔ )

No comments:

Post a Comment