Saturday, August 20, 2016

پاک فوج عوام کو مایوس نہیں کرے گی

ایک عرصے سے ہماری فوج ملک بھر میں بالخصوص شمالی علا قہ جات اور بلو چستان میں دہشت گردوں سے نبر آزما ہے جبکہ شہر قائد میں بھی بحالی امن کیلئے کوششیں اپنے عروج پر ہیں جس پر آرمی چیف جنرل راحیل کو پوری قوم نے زبر دست خراج عقید ت پیش کیا ہے جبکہ چیف آف آرمی سٹا ف جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ قوم کا اپنی مسلح افواج پر اعتما د اور حمایت ہمارا اثا ثہ ہے۔ مٹھی بھر دہشت گرد بھاگتے پھر رہے ہیں، انہیں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔ آرمی چیف نے مزید کہا کہ دہشت گردی کیخلا ف آپریشن کے مطلو بہ نتائج برآمد ہو رہے ہیں ۔دہشت گردوں کے خا تمہ کے ساتھ ساتھ سہولت کا روں کیخلا ف بھی کاروائیاں جاری رہیں گی۔ فوج قوم کو مایوس نہیں کرے گی۔ملک سے دہشت گردی اور انتہا پسند ی کے نا سور کو جڑے سے اکھاڑ نے کیلئے ہماری مسلح افواج ملک بھر میں مصروف عمل ہیں۔ آپریشن ضرب عضب کے تحت ہمارے جوان جس عزم و حوصلہ کے تحت دنیا کے دشوار ترین علا قہ میں کامیا بیاں سمیٹ رہے وہ انتہائی حواصلہ افزا ہے یہ افواج پاکستان کی لا زوال قربانیوں کا ہی ثمر ہے کہ دہشت گردوں کی کمرٹوٹ چکی ہے اور اب ماضی کی نسبت کا روائی کر نے کی صلاحیت نہ ہو نے کے برابر ہو گئی ہے ، یہی وجہ ہے کہ ضرب عضب کے بعد سفاک قاتل کو ئی قابل ذکر کاروائی کر نے میں کا میاب نہیں ہو ئے اور بقول آرمی چیف جنرل راحیل شریف دہشت گرد پناہ کیلئے بھاگتے پھر رہے ہیں لیکن اب ان کو چھپنے کی جگہ بھی نہیں ملے گی۔ یہ پاک فوج او ر جنرل راحیل شریف کی وطن سے مشروط محبت کا ہی نتیجہ ہے کہ ہماری بہا در افواج امن کیلئے اگر شمالی وزیر ستان اور بلوچستان کے شد ت پسندوں سے نبر آزما ہیں تو شہر ی علا قوں بالخصوص کراچی کی روشنیا ں لو ٹا نے کیلئے رینجر ز دن رات مصروف عمل ہیں۔ افواج پاکستان کی اپنے فرائض سے لگن کی اس سے بڑھ کر اور کیا مثال ہو گی کہ اگر آرمی چیف نے گزشتہ عید شما لی وزیر ستان کے اگلے مورچوں میں جوانوں کے ساتھ منائی تو کورکمانڈ ر کراچی لیفٹنیننٹ جنرل نو ید مختار کراچی کے شو رش زدہ علا قوں میں متاثرین کی داد رسی کر تے رہے۔ عید کے ایام میں جب عوام اپنے پیاروں کے ساتھ خوشیاں منا رہے تھے اور حکومتی وزراءعمر وں اور غیر ملکی دوروں میں مصروف تھے توجنرل راحیل شریف شمالی وزیر ستان ، جنرل نوید مختار کراچی اور ڈی جی رینجر ز عید کے اگلے روز سرحد ی علاقے میں رینجر ز کے جوانوں کا حوصلہ بڑھا رہے تھے۔ یہ افواج پاکستان اور رینجر ز کی جانشا نی اور قربانیوں کا ہی نتیجہ ہے کہ ملک سے دہشت گردوں کا صفایا ممکن ہوا ہے اور کراچی شہر کی رونقیں بحال ہو نا شروع ہو ئی ہیں جس کا اعتراف کراچی کے شہریوں کے ساتھ ساتھ یہاں کے تاجر و صنعتکار بھی کر رہے ہیں اہلیان کراچی شہر قا ئد کی روشنیاں بحال ہونے کا کریڈٹ صر ف اور صرف رینجر ز کو دیتے ہیں اس امید کا اظہار بھی کیا جارہا ہے کہ اگر مستقبل میں بھی کراچی کی سکیورٹی کے انتظا ما ت بہتر رہے تو پاکستان کے معاشی حب کو اس کی شناخت واپس مل جائے گی اور ایسا اسی صورت میںممکن ہو سکتا ہے اگر دہشت گردوں اور جرائم پیشہ ما فیا ز کیخلا ف کا روائیوں کو سیا ست کی نظر کر دیا گیا تو نہ صرف کراچی کی رونقیں بحال کر نا خواب رہ جا ئے گا بلکہ مافیا ز کی مالی معا ونت سے دہشت گردوں کو وسائل بھی ملتے رہیں گے۔ اس تناظر میں دیکھا جائے تو پائیدار امن کیلئے دہشت گردوں کے ساتھ ساتھ سہولت کاروں اور ہمدردوں کا صفایا بھی ضروری ہے تاکہ امن کے دشمنوں کو افراد ی قوت میسر ہو نہ وسائل۔ اس بات کی طرف آرمی چیف نے اشارہ کر تے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ دہشت گردوں کے بعد سہولت کاروں کیخلا ف کاروائی کو تیز کیا جائے گا تاکہ فوج کی قربانیوں کو رائیگاں ہو نے سے بچایا جا سکے۔ خوش کن امر یہ بھی ہے کہ وزیر اعظم نے بھی اسی قسم کے جذبا ت کا اظہار کیا ہے کہ اس میں کوئی دورائے نہیں کہ ہر پاکستانی یہ سمجھتا ہے کہ عوام کے دل فوج کے ساتھ دھڑکتے ہیں مگر یہ بھی حقیقت ہے کہ کچھ حلقوں کی طرف سے کراچی آپریشن کو لے کر شکوک وشبہا ت پیدا کر نے کی کوشش کی جاری ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ عوام کی طرف سیا سی قوتیں بھی جرائم پیشہ افراد کو بچانے کی بجائے سیکورٹی اداروں کی معا ون بنے تاکہ ملک امن بحال اور ملک ترقی کر سکے اور شہر قائد کی روشنیاں پھر سے دوبارہ جمگمگا سکیں۔
تحریر:محمد فاروق 

No comments:

Post a Comment