تمام نیوز چینلز کے اینکرز صاحبان سے ایک گزارش کرنا چاہتی ہوں۔ کراچی کے عوام اب تقریریں، تبصرے اور باتیں سن سن کر تھک چکے ہیں، کیا آپ سب ابھی نہیں تھکے، کیا آپ ابھی بیزار نہیں ہوئے، جن کے گھروں کے چراغ گل ہوچکے ہیں، جن کے گھر کے ایک وقت میں تین، تین مرد چلے گئے وہ تو اب یہ تبصرے اور باتیں نہیں سن سکتے اور جو چند بچے ہیں وہ حکمرانوں کے ساتھ ساتھ آپ کے بھی خلاف ہوجائیں گے۔ میری آپ سے پرزور درخواست ہے کہ آپ ان کالے دل والے حکمرانوں کو اپنے پروگرامز میں مدعو کرنا چھوڑیں اور ایسے پروگرامز بند کردیں جن میں صرف باتیں ہوں۔ اب وقت ہے عملی طریقہ سے کچھ کر دکھانے کا۔ تو اب سب مل کر سڑکوں پر نکل آئیں، ان سیاستدانوں سے سوال جواب کے بجائے ان کی اصلیت دکھائیں، ان کے شاہانہ اخراجات دکھائیں، اگر کچھ دکھانا ہے تو تمام سیاستدانوں کے خاندانوں کا لائف اسٹائل دکھائیں، ان کالے چہرے اور کالے دل والے حکمرانوں کو بے نقاب کردیں۔ مرنا تو ہے کیونکہ ان حالات میں کسی کا بچنا تو ممکن نہیں پھر کیوں نہ کچھ اچھا کرکے مرجائیں۔ خدارا ان لوگوں کو ٹی وی پر بلا بلا کر اتنی عزت نہ دیں۔
(رخشندہ ابصار کراچی)
No comments:
Post a Comment