Tuesday, April 12, 2011

ایران میں سعودی سفارتخانے پر پےٹرول بموں سے حملہ

تہران(اے پی پی) بحرین میں حکومت مخالف مظاہرین کے خلاف کریک ڈا ¶ن پر سعودی حکومت کے کردار پر احتجاج کرتے ہوئے ایرانی طلباءنے تہران میں سعودی سفارتخانے پر پٹرول بموں سے حملہ کردیا۔ ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق احتجاجی مظاہرین نے اس موقع پر لبنانی حزب اللہ کا جھنڈا سفارتخانے کے گیٹ پر نصب کرنے کی کوشش کی تاہم پولیس نے انہیں روک دیا۔ مظاہرین نے بحرینی اور سعودی حکام کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی۔

No comments:

Post a Comment