Tuesday, April 12, 2011

فرانس ‘مسلم خواتین کا جرمانہ بھرنے کیلئے فنڈ قائم کرنے کا اعلان

پیرس /لندن(آن لائن)فرانسیسی مسلم خواتین نے ایک ایسا فنڈ قائم کرنے کا اعلان کیا ہے جس سے برقع پہننے پر عائد ہونے والا جرمانہ ادا کیا جائے گا،ادھر حجاب قانون کی خلاف ورزی پر گرفتار 
خواتین نے اس پابندی کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ سزا بھگت لیں گی نقاب نہیں چھوڑیں گی جبکہ فرانس میں نقاب پر پابندی کے خلاف برطانیہ میں سیکڑوں افراد نے فرانس کے سفارت خانے کے سامنے مظاہرہ کیا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق چہرے کے نقاب پر پابندی کا اطلاق پیر سے ہوگیا ہے جس کے خلاف ڈیم کھتیڈرلک کے سامنے مظاہرہ کیا ہے، نئے قانون کے تحت نقاب کرنے والی خواتین کو 150 یورو جرمانہ ہوگا اور فرانسیسی شہریت سے متعلق لیکچر لینا ہوں گے تاہم ایک خاتون نے ایسا فنڈ قائم کرنے کا اعلان کیا ہے جس کے ذریعے خلاف ورزی کرنے والی خواتین کی جانب سے جرمانہ ادا کیا جائے گا ، پولیس نے گرفتار برقع پوش خواتین بغیر سزاکے رہاکر دیا ۔رہائی پانے والی خاتون کنز اور دیدار نجتی کا کہنا تھا کہ وہ مذہبی اعتقادات کے سبب نقاب نہیں چھوڑ سکیں اور آئندہ بھی جرمانہ نہ دینے کو ترجیح دیں گے۔دوسری جانب فرانس میں عائد نقاب پر پابندی کے خلاف برطانیہ میں سینکڑوں افراد نے فرانسیسی سفارت خانے کے سامنے مظاہرہ کیا ہے،لندن میں ہونے والے اس مظاہرے میں شریک خواتین نقاب پہنے ہوئے تھیں اور زیادہ تر مرد باریش تھے ۔مظاہرے کی کال کالعدم تنظیم المجاہدین کے رہنما انجم چوہدری نے دی تھی جنہیں 2 روز قبل ایسے ہی مظاہرے میں شرکت پر فرانس میں گرفتار کرلیا گیا تھا۔

No comments:

Post a Comment