بر صغیر کے مایا ناز اداکار قادر خان جنہیں لوگ گزشتہ چالیس سال سے ان کی مزاح نگاری اور مکالمہ نویسی کے ذریعہ پہچانتے ہیں اب وہ اپنی علمی اور ادبی شخصیت کو اجاگر کر رہے ہیں۔ وہ ان دنوں اردو اور عربی کے ایسے نصاب مرتب کر رہے ہیں جنہیں طلبہ کو پڑھایا جائے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ اس سے مذہب کے بارے میں بہت سی غلط فہمیوں کا ازالہ ہوسکتا ہے۔ ویژن اداکار ان دنوں دبئی میں کے کے انسٹی ٹیوٹ آف عربک لینگویج اینڈ اسلامک کلچر میں عربی، اردو اور ہندی کی تدریس کے سلسلے میں مصروف ہیں جو نالج سٹی دبئی میں واقع ہے۔ قادر خان کا یہ ایک دیرینہ خواب تھا جو اب پورا ہو رہا ہے۔ اس سلسلے میں انہوں نے بتایا کہ وہ علاقہ میں مقیم غیر رہائشی ہندوستانیوں کو عربی، اردو اور ہندی زبانوں کی تعلیم دیں گے تاکہ وہ نہ صرف ان زبانوں پر عبور حاصل کریں اور ان کی ثقافت سے روشناس ہوں۔ کابل میں پیدا ہونے والے اداکار نرسری سے پوسٹ گریجویشن تک کا مکمل نصاب مدوّن کرنے کا کام بھی کر رہے ہیں
No comments:
Post a Comment