Tuesday, April 12, 2011

پاکستان 15 اپرےل کو 89 بھارتی قےدی رہا کرے گا

اسلام آباد(ثناءنیوز ) ترجمان دفتر خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے بتایا ہے کہ پاکستان 15 اپریل کو 89 بھارتی قیدی رہا کر دے گا اور اس سلسلے میں بھارت کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔ ان قیدیوں میں ماہی گیر اور عام شہری شامل ہیں۔ ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان نے بتایا ہے کہ یہ فیصلہ 28,29 مارچ کو پاکستان اور بھارتی کے سیکرٹری داخلہ کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں کیا گیا تھا اور اس موقع پر بھارت نے اپنے قیدیوں کی فہرست پاکستان کے حوالے کی تھی جن کی شہریت کی تصدیق ہو چکی ہے اور وہ اپنی سزا مکمل کر چکے ہیں اور ان کی سفری دستاویزات بھی مکمل ہو چکی ہیں بھارت نے بھی اسی سلسلے میں گزشتہ روز 39پاکستانی قیدیوں کو پاکستان کے حوالے کیا تھا حالانکہ پاکستان نے 71 قیدیوں کی فہرست دی تھی جو اپنی سزا مکمل کر چکے ہیں اور سفری دستاویزات بھی ان کے پاس موجود ہیں اور ان کی شہریت کی بھی تصدیق ہو چکی ہے مگر بھارت نے 71 کی بجائے 39 پاکستانی قیدیوں کو رہا کیا جبکہ پاکستان سزا مکمل کرنے والے تمام 89قیدیوں کو رہا کرے گا۔ علاوہ ازےںدفتر خارجہ نے کہا ہے کہ اب تک 5828 پاکستانی باشندے لیبیا سے وطن واپس پہنچ چکے ہیں جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ قاہرہ ‘ تیونس ‘ الجزائر میں ہمارے مشےر پاکستانیوں کو سہولیات فراہم کررہے ہیں اور پاکستان آمد میں ان کی ہر ممکن مدد کررہے ہیں۔

No comments:

Post a Comment