بدقسمت جاپان میں زلزلے کے مزید جھٹکے،ایٹمی بحران سنگین شکل اختیار کرگیا، پلانٹ میں خطرے کا لیول7کی انتہائی حد تک بڑھادیاگیا۔جاپان11مارچ کے بعد بدستور زلزلوں کی زد میں ہے منگل کو بھی زلزلے کے 2 جھٹکے محسوس کے گئے جس کے بعدمتاثرہ فوکوشیما پاور پلانٹ میں آگ لگ گئی۔ حکام نے پاور پلانٹ میں خطرے کا لیول پانچ سے بڑھا کر7 کی انتہائی حد تک بڑھا دیا۔ جاپانی حکام کے مطابق منگل کی صبح مقامی وقت کے مطابق 8 بجکر 8 منٹ پر آنے والے زلزلہ کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.4 تھی اور اس کا مرکز دارالحکومت ٹوکیو سے 77 کلومیٹر مشرق میں زمین میں 13.1 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔اس موقع پر لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں ودفاتر سے باہر نکل آئے
تاہم کسی جانی ومالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی تاہم نار یتہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے رن وےزکو یسیکورٹی چیک کےلئے کئی گھنٹے بند کردیاگیا اور دارالحکومت ٹوکیو میں ٹرین سروس کچھ دیر کیلئے معطل ہو گئی۔ اس دوران وسطی جاپان میں 5.5 شدت کا ایک اور زلزلہ آیا تاہم اس میں بھی کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ شدید جھٹکوں کے بعد متاثرہ فوکو شیما ایٹمی پلانٹ میں آگ بھڑک اٹھی جس کے بعد ایٹمی بحران سنگین شکل اختیار کرگیا ہے تاہم آگ پر فوری قابو پالیاگیا۔ پلانٹ سے انجینئرز کو نکال دیاگیا جو کولنگ سسٹم کی بحالی میں مصروف تھے۔گزشتہ روز آنے والے 7.1 شدت کے زلزلے میں ہلاک ہونے والے 3 افراد کی لاشیں ملبے سے نکال لی گئی ہیں۔جاپانی حکام نے گزشتہ ماہ زلزلے اور سونامی سے متاثرہ فوکو شیما جوہری پلانٹ میں خطرے کا لیول5 سے بڑھا کر7کر دیا ہے جوکسی بھی جوہری حادثے کا سب سے خطرناک سطح ہوتی ہے۔1986 ءمیں روس کے چرنوبل جوہری پلانٹ میں حادثے کے وقت خطرے کے لیول کو 7 تک بڑھایا گیا تھا۔

No comments:
Post a Comment